جنگ کے حنیف زئی کا کورونا سے انتقال، گولارچی میں نماز جنازہ و تدفین

September 15, 2020

جنگ کے حنیف زئی کا کورونا سے انتقال

ڈگری( نامہ نگار)جنگ اور جیو بدین کے نمائندے اور معروف صحافی محمد حنیف زئی انتقال کر گئے.گولارچی میں نماز جنازہ اور تدفین کی گئی جس میں سیاسی سماجی مذہبی شخصیات اور صحافیوں نے شرکت کی۔ تفصیلات کے مطابق ڈگری سب ڈویژن سے ملحقہ ضلع بدین کے حنیف زئی کراچی کے نجی اسپتال میں 48سال کی عمر میں پیر کو انتقال کر گئے .مرحوم حنیف زئی کورونا وائرس کا شکار تھے اور گزشتہ کئی روز سے کراچی انڈس اسپتال میں زیر علاج تھے۔ وہ گزشتہ سولہ سال سے روز نامہ جنگ اور تیرہ سال سے جیو نیوز چینل سے منسلک تھے.محمد حنیف زئی کا شمار انتہائی متحرک اور سرگرم صحافیوں میں ہوتا تھا.محمد حنیف زئی کے انتقال پر صحافتی سیاسی سماجی مذہبی کاروباری حلقوں میں سوگ اور غم کی فضا چھائی ہوئی ہے.مرحوم کو گولارچی قبرستان میں سپردخاک کیا گیا. نماز جنازہ اور تدفین میں سیاسی سماجی مذہبی کاروباری شخصیات کے علاوہ شہریوں اور صحافیوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔