الفاظ کا چناؤ مناسب نہ کرپایا،عمرشیخ کی اپنے بیان پر معافی

September 15, 2020

الفاظ کا چناؤ مناسب نہ کرپایا،عمرشیخ کی اپنے بیان پر معافی

لاہور (نمائندہ جنگ) سی سی پی او لاہور عمر شیخ نےموٹروے زیادتی کیس کے متعلق ٹی وی چینل پر دئیے گئے اپنے بیان پر عوام سے معذرت کر لی ہے، شہریوں کے نام جاری پیغام میں سی سی پی او عمر شیخ نے کہا ہے کہ الفاظ کا چناؤ مناسب نہ کرپایا جس پر میں معافی مانگتا ہوں، میں سمجھتا ہوں لاہور میں کہیں بھی کوئی جرم ہو تو وہ بطور سربراہ لاہور پولیس میری ذمہ داری ہے کہ اس واردات کے ملزمان کو قانون کے کٹہرے میں لا کر کھڑا کروں، لاہور سیالکوٹ موٹروے پر ہماری جس بہن کے ساتھ ظلم ہوا اس پر میرا دل بھی اتنا ہی دکھی ہے جتنا کسی بھی پاکستانی شہری کا ہے، وہ میری بہن، بیٹی ہیں اور اس حوالے سے میں نے قطعاََانہیں ذمہ دار نہیں ٹھہرایا بلکہ جس طرح میں اپنے بچوں اور عزیز و اقارب کو احتیاط کا کہتا ہوں اسی طرح میں اس سانحہ کے بعد عوام تک محتاط حکمت عملی اختیار کرنے کا پیغام پہنچانا چاہتا تھا۔