کوئٹہ ،بچے کے قتل کا واقعہ، ملازمہ نے گرفتاری دیدی

September 15, 2020

کوئٹہ ،بچے کے قتل کا واقعہ، ملازمہ نے گرفتاری دیدی

کوئٹہ ( آن لائن )کوئٹہ کے علاقے سمنگلی روڈ لہڑی گیٹ میں مبینہ طور ملازمہ کے ہاتھوں 4 سالہ بچے کے دلخراش قتل کے بعد ملازمہ نے اپنے خاندان کے بزرگ افراد کی سربراہی میں گرفتاری دیدی،خاندانی ذرائع کے مطابق ملازمہ کے لواحقین نے بچے کو قتل کرنے کی تردید کرتے ہوئے کہاکہ جب بچہ جاں بحق ہوا تو بچے کے ماموں موجود تھے ،گرفتاری اس لیے پیش کی گئی تاکہ تمام حقائق کھل کر سامنے آئے ،انہوں نے کہاکہ مبینہ قاتل ملازمہ گزشتہ 7 ماہ سے اسی گھر میں کام کرہی تھی ملازمہ کو اس کیس میں پھنسایا جارہا ہے بعدازاں پولیس کی جانب سے گرفتار ملزمہ کو جوڈیشل مجسٹریٹ 7 کوئٹہ احترام الحق کے روبرو پیش کی گئی جس پر جوڈیشل مجسٹریٹ نے ملزمہ کو 5 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کرنے کے احکامات دے دئیے ۔