رضا ربانی کا سی سی پی او لاہور کی برطرفی کا مطالبہ

September 15, 2020

پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے سینیٹر میاں رضا ربانی نے وزیراعظم عمران خان سے سی سی پی او لاہور عمر شیخ کی برطرفی کا مطالبہ کردیا۔

اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہسی سی پی او کو ہٹانا اس سوچ کے منہ پر طمانچہ ہوگا جو تمام جرائم کے پیچھے کارفرما ہے۔

مزید پڑھیے: سی سی پی او لاہور کو گھر جانا ہو گا، مریم اورنگزیب

ان کا کہنا تھا کہیہ بات واضح ہوگی کہ ریاست نے اپنی سمت درست کرلی ہے۔

سابق چیئرمین سینیٹ کا کہنا تھا کہ اعتزاز احسن نے کہا تھا کہ ریاست ماں جیسی ہوگی، یہاں ڈائن جیسی بن گئی۔