مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ فاشسٹ حکومت کے دور میں بچوں کے سامنے ماں کو زیادتی کا نشانہ بنایا گیا، خاتون کے ساتھ زیادتی کے واقعے پر وزیر اعظم خاموش ہیں، سی سی پی او لاہور کو گھر جانا ہو گا موجودہ سی سی سی پی او شفاف تحقیقات ہونے نہیں دیں گے۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مریم اورنگزیب نے کہا کہ مدینہ کی ریاست میں محافظ کہہ رہا ہے کہ ملک میں فرانس جیسا تحفظ نہیں ہے، فاشسٹ کہتا ہے کہ خاتون رات کو گھر سے کیوں نکلی، سی سی پی او خود کہتا ہے کہ خاتون خود مجرم ہے۔
مریم اورنگزیب نے کہا کہ موٹر وے پر پولیس کیوں موجود نہیں تھی، آئین کا آرٹیکل نائن ہر شہری کو تحفظ دیتا ہے، ہمارا مطالبہ ہے اس مقدمہ میں دہشت گردی کی دفعہ لگا ئی جائے، جو سزا ملزمان کو دی جائے وہی سی سی پی او لاہور کو بھی دی جائے۔
مریم اورنگزیب نے کہا کہ ہم آج قائد کا پاکستان ڈھونڈ رہے ہیں جہاں میڈیا کو بولنے کی اجازت ہو، زینب کیس میں شہباز شریف سوئے نہیں تھے پورے نظام کو ہلا دیا تھا۔
ترجمان مسلم لیگ ن نے کہا کہ خاتون زیادتی کیس میں ہمارے مطالبات منظور نہ ہوئے تو خواتین سڑکوں پر ہوں گی۔