اے پی سی کو ہر صورت کامیاب بنائیں گے، بلاول بھٹو

September 15, 2020

پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ آل پارٹیز کانفرنس (اے پی سی) کو ہر صورت کامیاب بنائیں گے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے لاہور میں پی پی سینٹرل پنجاب کےصدر قمر زمان کائرہ سے ملاقات کے دوران کیا۔

بلاول بھٹو نے اس موقع پر تنظیمی امور اور گلگت بلتستان کے الیکشن پر تبادلہ خیال کیا۔

پی پی چیئرمین نے کہا کہ عوام حکومت کی ناقص پالیسیوں سےنالاں ہیں، اے پی سی میں عوام کی ترجمانی ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ اے پی سی کو کامیاب بنانے کے لیے اپوزیشن رہنماؤں سے رابطے کیے جائیں۔