• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہباز شریف کی قومی اسمبلی میں دیے گئے بیان پر معذرت


قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے قومی اسمبلی میں دیے گئے اپنے بیان پر معذرت کرلی۔

معذرتی بیان میں شہباز شریف نےکہا کہ قومی اسمبلی میں اظہار خیال کے دوران مناسب الفاظ کا تعین نہیں کرسکا۔

شہباز شریف گزشتہ روز اپنی تقریر کے دوران سانحہ موٹر وے پر گفتگو کے دوران موٹروے کی تعمیر کا کریڈٹ لینا نہ بھولے۔

انہوں نے سانحہ موٹروے کی انکوائری کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ جس سیالکوٹ موٹروے پر یہ ہولناک واقعہ پیش آیا وہ نوازشریف کی سربراہی میں مسلم لیگ (ن) نے بنائی ہے۔

اس پر اپوزیشن کے ارکان نے خوب ڈیسک بجائی تھی۔

سیاسی رہنماؤں، صحافتی و سماجی حلقوں کی جانب سے شہباز شریف کے رویے پر تنقید کی گئی۔

تازہ ترین