لاہور، اورنج لائن میٹرو اکتوبر کے آخری ہفتے میں چلانے کی منظوری

September 16, 2020

لاہور(جنگ نیوز)وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے رواں سال اکتوبر کے آخری ہفتے میں اورنج لائن میٹروٹرین چلانے کی منظوری دے دی۔ میڈیا رپورٹس کےمطابق ذرائع کاکہناہےکہ وزیراعلیٰ کی زیرصدارت کابینہ اجلاس میں میٹرو ٹرین کوجلد آپریشنل کرنےکی تائید کی گئی ہے، ذرائع کا کہنا ہے کہ پنجاب کابینہ نے اورنج لائن میٹرو ٹرین کا کرایہ 40 روپے مقرر کیا ہے۔