کراچی: 15 پر فائرنگ کی جھوٹی اطلاع دینے والا شہری گرفتار

September 16, 2020

کراچی میں 15 مدد گار پر فائرنگ کی جھوٹی اطلاع دینے والے شہری کو پولیس نے گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا ہے۔

پولیس کے مطابق 15 مدد گار پر فائرنگ کی جھوٹی اطلاع دینے والے شخص کے خلاف پولیس نے کارروائی کر کے اسے گرفتار کر لیا ہے۔

یہ بھی پڑھیئے:۔

ہائی کورٹ میں بم کی جھوٹی اطلاع دینے والا شخص گرفتار

زمین پر قبضے کی جھوٹی اطلاع، ملزم گرفتار

پولیس کا کہنا ہے کہ شہری دریا خان نے 15 پر فون کر کے عثمان گوٹھ میں فائرنگ کی جھوٹی اطلاع دی تھی، فون کرنے والے شخص کی جانب سے بتائے گئے مقام پر فوری پہنچے تو وہاں فائرنگ کا کوئی واقعہ نہیں ہوا تھا۔

پولیس کے مطابق جب فون کرنے والے شخص سے رابطہ کرنے کی کوشش کی تو کالر نے نمبر بند کر دیا۔

پولیس کا مزید کہنا ہے کہ جھوٹی اطلاع دینے والے شخص دریا خان کو ٹیکنیکل سسٹم کی مدد سے گرفتار کیا گیا، گرفتار شخص کے خلاف مقدمہ بھی درج کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیئے:۔

ڈکیتی کی جھوٹی اطلاع دینے پر شہری کیخلاف مقدمہ درج، گرفتار کر لیا گیا

فائرنگ کی جھوٹی اطلاع پر ملزم گرفتار

بنگلے میں ڈکیتی کی جھوٹی اطلاع دینے والا شخص گرفتار

کراچی پولیس کی جانب سے شہریوں سے درخواست کی گئی ہے کہ 15 آپ کی مدد کے لے ہے، اس پر غلط کال نہ کریں۔

پولیس کا یہ بھی کہنا ہے کہ جھوٹی کال ضرورت مند شخص کی حقیقی کال پر اثر انداز ہوتی ہے، جھوٹی کال کرنا قانون کے مطابق جرم ہے۔