IG پنجاب CCPO لاہور کو سپورٹ کریں: وزیرِ اعظم

September 16, 2020


وزیرِاعظم عمران خان کی صدارت میں گزشتہ روز ہونے والے امن وامان کے اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں وزیرِاعظم عمران خان نے آئی جی پنجاب انعام غنی کو سی سی پی او عمر شیخ کو سپورٹ کرنے کا حکم دیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیرِ اعظم نے سی سی پی او کو ہدایت کی کہ لاہور میں جرائم کنٹرول کرنے کے لیے اپنی ٹیم بنائیں، قبضہ گروپ کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ سی سی پی او لاہور عمر شیخ نے اجلاس کے دوران وزیرِ اعظم عمران خان سے کہا کہ 3 ماہ بعد لاہور خود بتائے گا کہ ٹھیک ہو رہا ہوں، پولیس کو ٹھیک کر رہا ہوں۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ متعدد افسران اور اہلکاروں کو ہتھکڑیاں لگوائیں، قبضہ گروپ کے خلاف کارروائی کے لیے علیحدہ ٹیم تشکیل دی ہے۔

یہ بھی پڑھیئے:۔

وزیراعظم عمران خان کا معصوم بچی اور خاتون سے زیادتی کا سخت نوٹس

وزیرِ اعظم زیادتی کیخلاف قانون بنائیں ساتھ دیں گے، چوہدری شجاعت

وزیراعظم عمران خان نے سی سی پی او لاہور کو لانے کی وجہ بتادی

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ اجلاس کے دوران وزیرِاعظم عمران خان اور سی سی پی او لاہور عمر شیخ آپس میں بات کرتے رہے، جبکہ وزیرِاعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار خاموش رہے۔

ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ وزیرِ اعظم عمران خان کی زیرِ صدرارت ہونے والے اس اجلاس میں شہزاد اکبر، شفقت محمود، فیصل واوڈا اور دیگر حکومتی نمائندے بھی موجود تھے۔