• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعظم زیادتی جیسے جرائم کیلئے قانون بنائیں ساتھ دینگے، شجاعت حسین

وزیراعظم زیادتی جیسے جرائم کیلئے قانون بنائیں ساتھ دینگے، شجاعت حسین 


لاہور(نمائندہ جنگ) پاکستان مسلم لیگ کے صدر و سابق وزیراعظم چوہدری شجاعت حسین نے وزیراعظم عمران خان سے مطالبہ کیا ہے کہ ملک میں زیادتی جیسے سنگین جرائم کو ختم کرنے کیلئے قانون بنائیں ہماری پارٹی اس قانون میں ان کا بھرپور ساتھ دے گی، عمران خان لوگوں کی پروا نہ کریں لوگ آتے جاتے رہتے ہیں اور ان میں سے بہت سے ایسے ہوتے ہیں جن کو ہمارے ملک کے حالات کا پتہ ہی نہیں ہوتا اور وہ ہمیں مشورہ دینے کی کوشش کرتے ہیں لیکن جس پر یہ گزرتی ہے اس کا دکھ صرف وہی سمجھ سکتا ہے اس لئے عمران خان کو اپنے ملک کی خاطر خود فیصلہ کرنا چاہئے۔ چوہدری شجاعت حسین نے کہا کہ یہ سانحہ موٹروے پر نہیں بلکہ اس سے تین چار میل دور پیش آیا جبکہ شہباز شریف نے قومی اسمبلی میں تقریر کرتے ہوئے خوامخواہ موٹر وے کی تعمیر میں اپنا حصہ تو ڈال دیا لیکن واقعہ کا کوئی ذکر نہیں کیا، یہ تو ایسا ہے کہ سابق صدر آصف علی زرداری کے سامنے انہوں نے ان کی تعریف تو کر دی لیکن وہ یہ بھول گئے کہ انہوں نے ہی سابق صدر زرداری کو پھانسی پر لٹکانے کے بعد ان کی لاش کو خود سڑکوں پر گھسیٹنے کا کہا تھا اور یہ بات کرتے ہوئے جوش میں مائیک بھی توڑ ڈالا تھا۔

تازہ ترین