• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعظم عمران خان نے سی سی پی او لاہور کو لانے کی وجہ بتادی


وزیراعظم عمران خان نے پنجاب پولیس میں اعلیٰ عہدوں پر ردوبدل اور پھر سانحہ موٹروے پر متنازع بیان دینے والے سی سی پی او لاہور عمر شیخ کو لانے کی وجہ بتادی۔

ایک نجی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ سی سی پی او لاہور کو لانے کی ضرورت اس لیے پڑی کہ لاہور میں پولیس نچلی سطح پر قبضہ گروپوں سے ملی ہوئی ہے۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ قبضہ گروپ نے کچھ دن قبل ایک شخص کو قتل تک کردیا اور اس قتل کا پولیس کو علم تھا۔

دوسری جانب اسی انٹرویو میں انھوں نے سانحہ موٹروے پر بھی اظہارِ خیال کیا۔

وزیراعظم عمران خان نے ریپ کے مجرموں کو نامرد کرنے کی تجویز دے دی۔ 

ان کا کہنا تھا کہ عوام ہم سے صرف یہ پوچھیں گے ہمیں کتنا تحفظ دیا؟ یہ نہیں پوچھیں گے کہ کتنے آئی جی تبدیل کیے؟

تازہ ترین