پی ایس ایل: کیبل آپریٹرز کی پی سی بی کو کامیابی کیلئے تعاون کی یقین دہانی

September 16, 2020


کیبل آپریٹرز پاکستان (کیپ) نے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کو ملک کی سب سے بڑی کرکٹ لیگ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی کامیابی کے لیے تعاون کی یقین دہانی کروادی۔

چیئرمین پی سی بی احسان مانی سے کیپ کے نمائندوں نے ملاقات کی۔

اس ملاقات میں چیئرمین کیپ خالد آرائیں کے ساتھ مرکزی جنرل سیکریٹری طاہر جاوید اور صوبائی صدر اخلاق احمد بھی موجود تھے۔

اس موقع پر کیبل آپریٹرز نے چیئرمین پی سی بی کو کرکٹ کے فروغ اور پی ایس ایل کی کامیابی کے لیے تعاون کا یقین دلایا۔

کیپ چیئرمین خالد آرائیں نے کہا کہ پی سی بی اور کیبل آپریٹرز کے معاہدے سے پاکستان میں ڈیجیٹلائزیشن کو فروغ ملے گا۔

اس ملاقات میں پی سی بی کی جانب سے چیئرمین پی سی بی کے ساتھ ڈائریکٹر سیکیورٹی پی سی بی کرنل ریٹائرڈ آصف موجود تھے۔