مارننگ شو میں پیسوں کے عوض بچے بے اولاد جوڑوں کو دینے کے خلاف جواب طلب

September 17, 2020

کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ ہائیکورٹ نے بےاولاد جوڑوں کو نجی ٹی وی کے مارننگ شوز میں پیسوں کےعوض بچے دینے کے خلاف درخواست پر فریقین کو جواب جمع کرانے کی مہلت دیتے ہوئے فریقین سے 27اکتوبر تک جواب طلب کرلیا ہے۔ بدھ کو سندھ ہائی کورٹ میں بےاولاد جوڑوں کو مارنگ شوز میں پیسوں عیوض بچے دینے کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی۔ درخواست انصا ربرنی ٹرسٹ کی جانب سے دائر کی گئی ہے۔ دوران سماعت درخواست پر نجی ٹی وی چینلز کی جانب سے تاحال جواب جمع نہیں کرایا ۔ عدالت نے جواب جمع کرانے کی ایک اور مہلت دے دی ۔ عدالت نے تمام فریقین سے 27 اکتوبر تک جواب طلب کرلیا ہے۔