بھارت کی برآمدات میں 25.42 فیصد کمی،وجہ لاک ڈائون میں نرمی

September 17, 2020

نئی دہلی ( جنگ نیوز ) بھارت کے مرکزی وزیر صنعت و تجا رت پیوش گوئیل نے بھارتی ایوان زیریں لوک سبھا کو بتایا کہ گزشتہ اپریل سے جون کے درمیان مجموعی طور پر برآمدات میں 25.42 فیصد کمی واقع ہو ئی ۔بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق وہ لوک سبھا میں سوالات کے تحریری جوابات دے رہے تھے۔ اس کی وجہ کورونا وائرس کے باعث لاک ڈٖائون میں بے وقت نرمی کئے جا نے کو بتایا جا رہا ہے ۔