فرانس میں کورونا کے ریکارڈ نئے کیسز سامنے آگئے

September 18, 2020

فرانس میں کورونا وائرس کے ریکارڈ نئے کیسز سامنے آگئے، گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران 10 ہزار 593 افراد میں بیماری کی تشخیص ہوگئی۔ حکومت کے فیصلے کے بعد ملک میں کورونا ٹیسٹمفت کئے جارہے ہیں۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق فرانس میں کورونا وائرس کی ابتدا کے بعد سے اب تک سب سے زیادہ افراد ایک دن کے دوران کورونا سے متاثر ہوئے۔ کورونا ٹیسٹ مفت ہونے کے باعث ٹیسٹنگ سینٹرز پر لوگوں کی بڑی تعداد موجود ہے۔

فرانس کے وزیر صحت کا کہنا ہے کہ گزشتہ ہفتے 12 لاکھ کورونا ٹیسٹ کئے گئے تھے جس میں سے 5.4 فیصد مثبت آئے۔

وزارت صحت کے اعداد و شمار کے مطابق فرانس میں اب تک کورونا وائرس کے مجموعی کیسز کی تعداد 4 لاکھ 15 ہزار 481 ہو گئی ہے جبکہ اس سے مرنے والوں کی تعداد31 ہزار 95 ہے۔