پی سی بی کے تحت کھلاڑیوں کے دوسرے کوویڈ ٹیسٹ آج ہونگے

September 18, 2020

کراچی ( اسٹاف رپورٹر)پی سی بی نے پہلے منفی ٹیسٹ کے بعد چھ کرکٹ ایسوسی ایشنز کے فرسٹ الیون اسکواڈز کی دوسری کوویڈ 19ٹیسٹنگ کیلئے 103 کھلاڑیوں اور سپورٹ اسٹاف کو سنٹرل اسٹیشنز میں طلب کرلیا ہے ۔ سنٹرل پنجاب، خیبر پختونخوا، ناردرن اور سدرن پنجاب کیلئےملتان کے ہوٹل جبکہ بلوچستان اور سندھ کیلئے مریدکے کنٹری کلب لاہور کو سنٹرل اسٹیشن مقرر کیا گیا ہے۔