انکم ٹیکس ریٹرن فائل کرنیکی آخری تاریخ 30ستمبر مقرر

September 18, 2020

اسلام آباد(اے پی پی) فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے کہا ہے کہ انکم ٹیکس ریٹرن فائل کرنے کی آخری تاریخ 30 ستمبر مقرر کی گئی ہے۔ تنخواہ دار ٹیکس گزاروں کی سہولت کے لئے ریٹرن فائل کرنا انتہائی آسان بنا دیا گیا ہے۔ ترجمان ایف بی آر نے جمعرات کو جاری بیان میں کہا کہ تنخواہ دار ٹیکس گزاروں کی ٹیکسوں کی ادائیگی سے متعلق تمام آنلائن پورٹل تک آسان رسائی کے لئے ایف بی آر کی ویب سائٹ پر آن لائن فائلنگ سروسز کے نام سے خصوصی لنک فراہم کردیا ہے۔