نواز شریف اپوزیشن کی سیاست کو مزید تباہ کردیں گے، بابر اعوان

September 19, 2020

مشیر پارلیمانی امور بابر اعوان نے نواز شریف کی اے پی سی میں وڈیو لنک شرکت پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ آن لائن خطاب کا انقلاب سیاسی شعبدہ بازی ہے۔ آن لائن خطاب کا انقلاب کھانے کی میز سے آگے نہیں بڑھ سکتا۔

بابر اعوان نے کہا کہ سیاست کے لیے فِٹ، عدالت کے لیے ان فِٹ، کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟ نااہل، مطلوب اور اشتہاری نواز شریف اپوزیشن کی سیاست کو مزید تباہ کریں گے۔ ملک سے بھاگے شخص کو سیاسی سرگرمیوں کا حصہ بنانا اداروں کی تضحیک ہے۔

مشیر پارلیمانی امور نے مزید کہا کہ نواز شریف کی حیثیت سزا یافتہ مجرم سے زیادہ کچھ نہیں۔

دوسری جانب پیپلز پارٹی کے ذرائع کے مطابق بلاول بھٹو کی دعوت پر میاں نواز شریف نے اے پی سی میں بذریعہ ویڈیو لنک شرکت پر رضا مندی ظاہر کردی ہے۔