قیمتی پتھروں سے متعلق وزیراعظم کی ٹاسک فورس کا اجلاس

September 19, 2020

اسلام آباد (اے پی پی) قیمی پتھروں سے متعلق وزیراعظم کی ٹاسک فورس کا اجلاس چیئرمین گل اصغر خان کی زیر صدارت ہوا۔ اجلاس میں اس شعبے میں تمام متعلقہ فریقین کی فعال شرکت اور برآمدات میں اضافے کے لئے مختلف طریقوں پر غور کیا گیا۔ ٹاسک فورس کے چیئرمین نے اجلاس میں ملک میں قیمتی پتھروں کے شعبے میں پائی جانے والی استعداد، اس صنعت کو درپیش مسائل اور سرمایہ کار دوست ماحول کے فروغ کے لئے کئے جانے والے اقدامات سے شرکا کو آگاہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کا وژن ہے کہ قیمتی پتھروں کی برآمدات میں اضافہ کیاجائے۔ ٹاسک فورس کو قیمتی پتھروں کے شعبے کی ترقی کے لئے سہولت فراہم کرنے اور رابطے کی ذمہ داری تفویض کی گئی ہے۔ ٹاسک فورس میں فوکل پرسن وزارت اوورسیز پاکستانی و ہیومن ریسورس ڈویلپمنٹ عاطف اقبال، ٹاسک فورس کے شریک چیئرمین/ سی ای او اکواجیمز ذیشان خان ودیگر نے شرکت کی۔