بلوچستان کے طالبعلم محمد سرفراز نے کیلے کے درخت سے فائبر تیار کر کے Discover Natural Fiber Initiative ایوارڈ جیت لیا۔
اس ایوارڈ کا اعلان فرینکفرٹ میں ہوم ٹیکسٹائل کی عالمی نمائش کے موقع پر کیا گیا۔
مقابلے میں دنیا بھر کے 100 سے زائد تحقیقی اداروں، کمپنیوں اور تعلیمی اداروں نے شرکت کی۔
طالبعلم محمد سرفراز نے یہ اعزاز اپنے اساتذہ اور بلوچستان کے باصلاحیت نوجوانوں کے نام کردیا۔