آڈٹ کیلئے کیسز کی قرعہ اندازی، 12ہزار سے زائد کا انتخاب

September 19, 2020

اسلام آباد (اے پی پی) فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) ہیڈکوارٹرز میں ٹیکس سال 2018 کے آڈٹ کیسز کے انتخاب کے لئے جمعہ کو قرعہ اندازی میں انکم ٹیکس کے 10 ہزار 441 سیلز ٹیکس کے 2 ہزار 65 اور فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی کے27 کیسوں کا انتخاب عمل میں لایا گیا جبکہ ٹیکس ڈائریکٹری کا اجرا بھی کر دیا گیا ہے۔ اس سلسلہ میں جمعہ کو ایف بی آر ہیڈکوارٹرز میں خصوصی تقریب منعقد ہوئی۔ وزیر اعظم کے مشیر برائے خزانہ و محصولات ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ مہمان خصوصی تھے۔ انہوں نے بٹن دبا کر قرعہ اندازی کی، قرعہ اندازی میں انکم ٹیکس کے 0.76فیصد یا 10ہزار 441کیسز کا انتخاب کیاگیا۔ سیلز ٹیکس 1.67 فیصد یا 2 ہزار 65 کیسوں کا انتخاب عمل میں لایا گیا۔ سیلز ٹیکس کے کل ایک لاکھ 23 ہزار 486 کیسوں کے لئے قرعہ اندازی ہوئی۔ فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی کی کل 479 کیسوں میں سے 27 کیسوں کا انتخاب کیا گیا جو کل کیسوں کو 27.64 فیصد بنتا ہے۔