• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پیشہ ور بھکاریوں، نامکمل دستاویزات والے افراد کے بیرون ملک سفر پر سخت پابندی

لاہور(اے پی پی)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے واضح کیا کہ پیشہ ور بھکاریوں یا نامکمل دستاویزات رکھنے والوں کو بیرونِ ملک سفر کی اجازت نہیں دی جا سکتی‘پاکستان کی بدنامی کا باعث بننے والوں کی جگہ جیل ہے۔محسن نقوی اور وزیر مملکت داخلہ طلال چوہدری نے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ لاہور کا دورہ کیا جہاں انہوں نے بیرونِ ملک جانے والے مسافروں کے امیگریشن عمل کا تفصیلی جائزہ لیا۔ دورے کے دوران ایک مسافر نے چیکنگ میں تاخیر کے باعث بورڈنگ بند ہونے کی شکایت کی،جس پر وزیر داخلہ نے فوری طور پر متعلقہ حکام کو کویت جانے والے مسافر کی بورڈنگ کرانے کے احکامات جاری کیے ۔ اس موقع پر محسن نقوی نے کہا کہ پاکستان کی عزت اور مسافروں کی سہولت ہمارے لیے سب سے زیادہ عزیز ہے، کسی بھی مسافر کو بلاجواز سفر سے نہیں روکا جائیگا۔ انہوں نے امیگریشن نظام کو مزید موثر، شفاف اور مسافروں کے لیے سہل بنانے کی ہدایات بھی جاری کیں۔

اہم خبریں سے مزید