کشمیری خاتون پنڈت دیپیکا پشکرناتھ نے کہا ہے کہ بھارتی حکومت نے آرٹیکل 370 ختم کرکے کشمیریوں سے ان کی پہچان چھین لی ہے۔ مقبوضہ کشمیر سے پنڈتوں کو مسلمانوں نے نہیں نکالا تھا۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق معروف کشمیر وکیل رہنما اور سماجی کارکن کشمیری خاتون پنڈت دیپیکا پشکرناتھ نے بھارتی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ 1990ء میں مقبوضہ کشمیر سے کشمیری پنڈتوں کو ایک سازش کے تحت نکالا گیا ہے تاکہ وادی میں موجود مسلمانوں اور ہندوؤں کا آپس میں لڑایا جاسکے۔
انہوں نے کہا کہ دنیا کو گمراہ کرنے کے لیے یہ پروپیگنڈا کیا گیا کہ مسلمانوں نے کشمیری پنڈتوں کو نکالا ہے حالانکہ ایسا نہیں ہوا مسلمانوں نے انہیں نہیں نکالا۔
انہوں نے مزید کہا کہ اگر آپ کو 370 ختم کرنا تھی تو کشمیری پنڈتوں کی نقل مکانی روکنے کا اختیار بھی آپ کے پاس تھا لیکن بھارتی حکومت نے ایسا نہیں کیا۔