• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آزاد عدلیہ و میڈیا بحالی پر اپوزیشن الائنس کے ساتھ کھڑے ہیں، سہیل آفریدی

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ آزاد عدلیہ و میڈیا کی بحالی کےلیے اپوزیشن الائنس کے ساتھ کھڑے ہیں۔

اسلام آباد میں کانفرنس سے خطاب میں سہیل آفریدی نے کہا کہ ایک صوبے کو تمام وسائل دیے جا رہے ہیں دوسرے صوبے کو کچھ نہیں مل رہا، 4758 ارب روپے وفاق پر واجب الادا ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ایک وزیراعلی کو پیسے فراہم کیے جاتے ہیں اور مجھے اڈیالہ کے باہر ایک پولیس اہلکار روک دیتا ہے، ہم سوال بھی کریں گے اور اپنے حق کے لیے کھڑے بھی ہوں گے۔

سہیل آفریدی نے مزید کہا کہ ملک مقروض ہوا اور 36 ہزار ارب روپے کا قرضہ دینا ہے، آزاد عدلیہ و میڈیا کی بحالی کیلئے ہم اپوزیشن الائنس کے ساتھ کھڑے ہیں۔

اُن کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف کی کرپشن کی رپورٹ پر کوئی بات نہیں کی جا رہی، وفاق کے اوپر واجب الادا ہمارے پیسے صوبے کو ملنے چاہیے۔

قومی خبریں سے مزید