نیو یارک میں فائرنگ، 2 افراد ہلاک، 11 زخمی

September 19, 2020


امریکی ریاست نیو یارک میں فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے جس کے نتیجے میں 2افراد ہلاک اور 11 زخمی ہو گئے۔

امریکی میڈیا کے مطابق فائرنگ کا واقعہ ریاست نیو یارک کے شہر روچیسٹر میں پنسلوانیا ایونیو اور گڈمین اسٹریٹ کے قریب اس وقت پیش آیا جب وہاں 100 سے زائد افراد جمع تھے۔

جائے وقوع پر 13 افراد فائرنگ کا نشانہ بنے جن میں سے 2 افراد ایک خاتون اور ایک مرد موقع پر ہی دم توڑ گئے۔

فائرنگ کے نتیجے میں زخمی ہونے والے 11 افراد کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

فائرنگ کے واقعے کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی ہے اور نہ ہی فائرنگ کرنے والے ملزمان کی اب تک نشاندہی ہوئی ہے، پولیس واقعے کی تفتیش کر رہی ہے۔