تعلیمی اداروں کو بند کرنے کافیصلہ واپس لیاجائے‘ جمعیت ن

September 20, 2020

کوئٹہ(آن لائن)جمعیت نظریاتی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات سید حاجی عبدالستار شاہ چشتی نے کہاہےکہ تعلیمی ادارے دوبارہ بند کرنے کیلئے کورونا وائرس کے پھیلائو کے بہانے تراشے جارہے ہیں جلد بازی کے فیصلوں سے تعلیمی سال ضائع ہونے کاخطرہ ہے بازارکھلے ہیں جلسے اورجلوسوں سے کورونا نہیں پھیل رہا صرف دودن تعلیمی ادارے کھولے ہیں تو کیسز میں اضافہ سمجھ سے بالاتر ہے حالانکہ تعلیمی اداروں سے زیادہ رش بازاروں اورجلوسوں میں ہوتاہے انہوںنے کہاکہ نجی تعلیمی اداروں کے مسائل گمبھیر ہوچکے ہیں زیادہ ترسکولز بند ہورہے ہیں کیونکہ 90فیصد سکول کرایے کی بلڈنگز میں ہیں والدین فیس جمع نہیں کررہے ہیں تودوسری طرف حکومت بھی اس معاملے پر غیرسنجیدہ نظرآرہی ہے حکومتی سلوگن کورونا سے ڈرنا نہیں لڑنا ہے تحت کاروباری مراکز کھولے گئے جبکہ تعلیمی ادارےبند کیے جارہےہیں جو افسوسناک ہیں انہوں نے کہاکہ کورونا سے شدید متاثر ممالک نے بھی جزوی طورپر تعلیمی ادارے کھولے ہیں اس لیے تعلیمی اداروں کو بند کرنے کافیصلہ واپس لیاجائے۔