ایمن اور منیب کی بیٹی امل کی پہلی سالگرہ

September 20, 2020

ایمن اور منیب کی بیٹی امل کی پہلی سالگرہ

پاکستان ڈراما انڈسٹری سے تعلق رکھنے والی معروف فنکار جوڑی ایمن خان اور منیب بٹ نے اپنی بیٹی امل کی پہلی سالگرہ بڑی ہی دھوم دھام سے منائی جس کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔

فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایمن خان اور منیب بٹ کی بیٹی امل کی پہلی سالگرہ کی تقریب کی تصاویر اور ویڈیوز وائرل ہور ہی ہیں جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ شوبز انڈسٹری کی اس معروف جوڑی نے اپنی بیٹی کی پہلی سالگرہ بڑے ہی جوش و خروش سے منائی۔

امل کی پہلی سالگرہ کی تقریب میں نامور شوبز ستاروں نے بھی شرکت کی جن میں سارہ خان، فلک شبیر، صبور علی، نور ظفر خان، مومل شیخ، ندا یاسر، حسن حیات، یاسر حسین اور شہزاد شیخ سمیت دیگر فنکار بھی شامل ہیں۔

شوبز ستاروں کی شرکت نے امل کی پہلی سالگرہ کی تقریب کو مزید چار چاند لگائیں اور تقریب کو خوب انجوائے کیا۔

واضح رہے کہ ایمن خان اور منیب بٹ کی بیٹی امل گزشتہ ماہ 30 اگست کو ایک برس کی ہوئی تھیں اور محرم الحرم کی بناء پر اس جوڑی نے گھر میں ایک چھوٹی سی تقریب کرکے امل کی سالگرہ کا کیک کاٹا تھا تاہم یہ سالگرہ عاشور کے دن منانے پر انہیں تنقید کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

ایمن اور منیب کی جانب سے شیئر کی گئی تصاویر پر اُن کے مداحوں کی جانب سے امل کو ڈھیر ساری مبارک باد اور دعائیں دی گئی تھیں۔

جہاں امل کی پہلی سالگرہ پر مبارکبار کا سلسلہ جاری تھا وہیں کچھ مداحوں کی جانب سے ایمن اور منیب کو امل کی سالگرہ 10 محرم الحرام کے دن منانے پر تنقید کا نشانہ بھی بنایا گیا۔

مداحوں کی جانب سے کمنٹ کرتے ہوئے کہنا تھا کہ اُنہیں معلوم تھا کہ ایمن اور منیب کی بیٹی کی پہلی سالگرہ ہے مگر اُنہیں آج کے دن کے احترام کا بھی خیال رکھنا چاہیے تھا۔