• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایمن، منیب کو بیٹی کی سالگرہ منانے پر تنقید کا سامنا کیوں؟

پاکستان کی ڈرامہ انڈسٹری سے تعلق رکھنے والی معروف فنکار جوڑی ایمن خان اور منیب بٹ نے اپنی بیٹی امل کی پہلی سالگرہ گزشتہ روز منائی تاہم یہ سالگرہ عاشورکے دن منانے پر انہیں تنقید کا سامنا کرنا پڑا۔

منیب اور ایمن کی جانب سے امل کی سالگرہ کی تصاویر فوٹو، ویڈیو شیئرنگ ایپلیکیشن انسٹا گرام اکاؤنٹ اپنے مداحوں کے ساتھ شیئر کیں جو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہیں۔

اداکارہ ایمن کی جانب سے انسٹا اکاؤنٹ پر اپنی بیٹی امل کو اپنی کُل کائنات قرار دیتے ہوئے پہلی سالگرہ کی مبارکباد دی گئی ۔

View this post on Instagram

Happy birthday to our everything ️

A post shared by AIMAN MUNEEB (@aimankhan.official) on


دوسری جانب منیب بٹ نے بیٹی کو اپنی زندگی کی پہلی ترجیح قرار دیتے ہوئے ان کو اچھی صحت اور لمبی عمر کی دعا دی۔


منیب کا اپنے مداحوں سے امل کو دعاؤں میں یاد رکھنے کا بھی کہا گیا ۔

ایمن اور منیب کی جانب سے شیئر کی گئی تصاویر پر اُن کے مداحوں کی جانب سے امل کو ڈھیر ساری مبارک باد اور دعائیں دی گئیں۔

امل کی پہلی سالگرہ کی تصویوروں پر پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف فنکاروں و شخصیات کی جانب سے بھی مبارکباد اور دعائیں دی گئیں جن میں عائزہ خان، زاہد خان اور اقرا ء عزیز شامل ہیں ۔

جہاں امل کی پہلی سالگرہ پر  مبارکبار کا سلسلہ جاری تھا وہیں کچھ مداحوں کی جانب سے ایمن اور منیب کو امل کی سالگرہ 10 محرم الحرام کے دن منانے پر تنقید کا نشانہ بھی بنایا گیا ۔

مداحوں کی جانب سے کمنٹ کرتے ہوئے کہنا تھا کہ اُنہیں معلوم ہے کہ ایمن اور منیب کی بیٹی کی پہلی سالگرہ ہے مگر اُنہیں آج کے دن کے احترام کا بھی خیال رکھنا چاہیے تھا ۔

تازہ ترین