اراضی پر قبضہ، الپہ پولیس سے رپورٹ طلب

September 21, 2020

ملتان (سٹاف رپورٹر) ایڈیشنل سیشن جج ملتان ملک امان اللہ خان نے ملزمان کی جانب سے اراضی پر قبضے کے خلاف درخواست پر ایس ایچ او تھانہ الپہ سے 30 ستمبر کو رپورٹ طلب کر لی۔موضع الپہ جھوک وینس ملتان کے رہائشی محمد اصغر نے موقف اختیار کیا تھا کہ ملزمان بہران، عدنان، عثمان، نعمان، علی شیر نے ان کی زمین پر قبضہ کرلیا۔ قبضہ وگزار کرانے کی کوششیں بھی ناکام رہیں۔ مبینہ قبضہ گینگ کے خلاف کئی مقدمات بھی درج ہوچکے۔