کمشنر سے شکایت کرنیوالی خاتون کا شہباز شریف ہسپتال میں چیک اپ

September 21, 2020

ملتان (سٹاف رپورٹر) کمشنر ملتان ڈویژن کے گورنمنٹ شہباز شریف ہسپتال کے دورہ کے موقع پر بزرگ خاتون نے علاج نہ ہونے کی شکایت کی تھی جس پرکمشنر نے بزرگ خاتون کا مکمل چیک اپ کروا کر رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیا تھا۔اس بابت ایم ایس ڈاکٹر راو امجد کی جانب سے رپورٹ پیش کردی گئی جس کے مطابق بزرگ خاتون کی آنکھ کا آپریشن ذیابیطس کی وجہ سے نہیں کیا جارہا۔