اسلام آباد ایئرپورٹ پر خاتون سے ڈکیتی

September 21, 2020

اسلام آباد ایئرپورٹ کی پارکنگ میں ڈاکو نے بیرون ملک سے آئی خاتون کو لوٹ لیا۔

ذرائع کےمطابق خاتون پرواز پی کے 262 پر ابوظہبی سے اسلام آباد پہنچی تھیں جہاں ائیر پورٹ پر پارکنگ میں موجود نامعلوم شخص نے خاتون سے بیگ چھین لیا اور باآسانی فرار ہوگیا۔

ذرائع کا کہنا ہےکہ خاتون مسافر کے بیگ میں لاکھوں کی نقدی اور زیورات موجود تھے۔