افغان فریقین پُرتشدد کارروائیوں میں کمی لانے میں کردار ادا کریں، زلمے خلیل زاد

September 21, 2020

افغان مفاہمتی عمل کے امریکی نمائندہ خصوصی زلمے خلیل زاد نے افغانستان میں پُرتشدد کارروائیوں میں اضافے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے بین الافغان مذاکرات کے فریقین پر تشدد میں کمی لانے پر زور دیا ہے۔

سوشل میڈیا پر جاری اپنے بیان میں زلمے خلیل زاد کا کہنا تھا کہ افغانستان میں کچھ روز سے تشدد میں اضافہ ہوگیا ہے۔

انھوں نے کہا کہ شہریوں سمیت افغانوں کی قیمتی جانوں کا نقصان افسوسناک ہے، حالیہ کشیدگی قابل مذمت ہے، افغان امن بات چیت کے فریقین کو تشدد میں کمی کرنی چاہیے۔