پاکستان کا موسٹ وانٹڈ عابد اب تک پولیس کی پہنچ سے باہر، ملزم کا سالا اور سوتیلا بیٹا گرفتار

September 22, 2020

پاکستان کا موسٹ وانٹڈ عابد اب تک پولیس کی پہنچ سے باہر

لاہور،ننکانہ صاحب(کرائم رپورٹر،نمائندہ جنگ) پاکستان کاموسٹ وانٹڈ عابد اب تک پولیس کی پہنچ سے باہر ہے، پولیس نے ملزم کے سالے اور سوتیلے بیٹے کو گرفتار کرلیا۔ آئی جی نےموٹروے زیادتی کیس کے مرکزی ملزم عابد کی گرفتاری کے لئے تمام اضلاع کو مراسلہ بھجوا دیا، ملزم کے حوالے سے آگاہی ویڈیو بھی جاری کر دی گئی، مراسلہ میں پولیس کو ہدایت کی گئی کہ ملزم ممکنہ طور پر درباروں، امام بارگاہوں میں چھپا ہو سکتا ہے، ملزم کو عرس،سرکس، شیلٹرز ہومز میں بھی تلاش کیا جائے۔مراسلے میں ہدایر کی گئی ہے کہ ڈسٹرکٹ سکیورٹی برانچزخفیہ مقامات پرنظر رکھیں، ڈسٹرکٹ سکیورٹی برانچز ملزم کی گرفتاری میں کردارادا کریں۔ادھرننکانہ صاحب میں پولیس نے عابد کی سالی کشور بی بی کے گھر سے عابد کے سوتیلے بیٹے بلال اور اسکی نشان دہی پر عابد کے سالے اظہر کو حراست میں لے کر نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ہے،کشور بی بی کا مؤقف ہے کہ عابد کی گرفتاری کے لیے پولیس کیساتھ تعاون کر رہے ہیں لیکن پھر بھی پولیس ہمیں پریشان کر رہی ہے۔