گیس بحران کا خدشہ،سردیوں میں صرف کھانا بنانے کیلئے گیس فراہم کرنیکافیصلہ

September 22, 2020

اسلام آباد (نمائندہ جنگ/عاطف شیرازی)سوئی ناردرن گیس کمپنی نے سردیوں میں پنجاب اور اسلام آباد سمیت خیبر پختون خوا میں بڑے گیس بحران کا خدشہ ظاہر کردیا،سوئی ناردرن نے سردیوں میں گھریلو صارفین کو صرف کھانا بنانے کیلئے گیس فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ صنعتوں کو بھی گیس لوڈشیڈنگ کا سامنا کرنا پڑیگا،عوام بڑے گیس بحران کیلئے تیار ہوجائیں،سردیاں آئی نہیں بحران نے پہلے ہی دستک دیدی،سوئی ناردرن کے صارفین کیلئے بری خبر یہ ہے کہ سردیوں میں گھریلو صارفین کو صرف کھانا بنانے کیلئے گیس ملے گی،سوئی ناردرن حکام نے خبردارکردیا کہ سردیوں میں گیس شارٹ فال 500 ایم ایم سی ایف ڈی ہوجائیگا،ترجمان سوئی ناردرن کا کہنا کہ سردیوں میں صنعتوں کوبھی گیس لوڈشیڈنگ کا سامنا کرنا پڑیگا،گیس کی طلب و رسد میں فرق بڑھ رہا ہے تاہم طلب بڑھنے کے پیش نظر ایل این جی کی درآمد کویقینی بنایا جارہا ہے۔