جمائما کی برطانوی حکومت پر تنقید

September 24, 2020

جمائما کی برطانوی حکومت پر تنقید

کراچی (نیوز ڈیسک) وزیر اعظم پاکستان عمران خان کی سابقہ اہلیہ اور پروڈیوسر جمائما نے برطانوی حکومت سے بچاؤ کیلئے کورونا سے مدد مانگ لی۔ سوشل میڈیا پر اپنی حکومت کے خلاف بےباک اظہار خیال کرنے والی جمائما نے اپنے حالیہ ٹوئٹ میں ایک بار پھر ڈھکے چھپے الفاظ میں حکومت کو تنقید کا نشانہ بنا دیا۔ انہوں نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ ’ہم اس مقام پر پہنچ چکے ہیں کہ کورونا وائرس خود ایک پریس کانفرنس کرے اور ہمیں بتائے کہ اس حکومت سے کیسے چھٹکارا حاصل کیا جاسکتا ہے۔