نالائق حکومت نے عوام سے جینے کا حق تک چھین لیا، مولابخش چانڈیو

September 24, 2020

پیپلز پارٹی کے سیکریٹری اطلاعات سینیٹر مولابخش چانڈیو نے کہا ہے کہ ان کی جماعت ادویات کی قیمتوں میں ظالمانہ اضافہ مسترد کرتی ہے، نااہل اور نالائق حکومت نے عوام سے جینے کا حق تک چھین لیا ہے۔

پاکستان پیپلزپارٹی (پی پی پی) نے ادویات کی قیمتوں میں اضافہ فوری واپس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

مولا بخش چانڈیو نے کہا کہ عمران خان اپنے مالی سہولت کاروں کی جیبیں بھرنے اور عوام کو لوٹنے کے ایجنڈے پر عمل پیرا ہیں۔

انہوںنے کہا کہ یہ کیسی حکومت ہے جو آئے روز آٹے، چینی، گھی، دالیں یہاں تک کہ ادویات تک مہنگی کر رہی ہے۔

مولا بخش چانڈیو نے کہا کہ ثابت ہوگیا کہ یہ مافیاز کی حکومت ہے، جو مافیاز سے ہے اور مافیاز کے لیے ہے۔