پی ایچ ایف کی وارننگ

September 25, 2020

کراچی(اسٹاف رپورٹر) پاکستان ہاکی فیڈریشن نے سندھ اور کراچی ہاکی ایسوسی ایشن کے عہدے داروں پر واضح کردیا ہے کہ وہ ایک دوسرے کے کام میں کسی قسم کی مداخلت نہیں کریں گے، کراچی میں پی ایچ ایف کے سکریٹری آ صف باجوہ کے ساتھ سندھ کے سکریٹری رمضان جمالی اور کے ایچ اے کے سکریٹری سید حیدر حسین نے ملاقات کی اور ایک دوسرے پر تحفظات کا اظہار کیا، سندھ کے سکریٹری نے الزام لگایا کہ کے ایچ اے کے بعض عہدے دار سندھ میں سیاست کر کے ایسوسی ایشنوں کا گروپ تشکیل دینے کی کوشش کررہے ہیں جواب میں کے ا یچ اے کے سکریٹری نے بھی الزام لگایا کہ سندھ کی جانب سے کے ایچ اے کے کچھ ناراض ارکان کے ساتھ مل کر ہمارے کام میں مداخلت کی جارہی ہے، کھلاڑیوں کو بعض ایونٹ میں شر کت سے روکا جارہا ہے۔