امریکا میں نسل پرستی کے خلاف مظاہرے، پولیس اہلکاروں پر فائرنگ

September 25, 2020

واشنگٹن(جنگ نیوز)امریکی شہر لُوئی وِل میں ایک بار پھر نسل پرستی اور پولیس کی طرف سے طاقت کے متعصبانہ استعمال کے خلاف عوامی مظاہرے کیے گئے۔ ان مظاہروں کی وجہ ریاست کینٹکی کے وزیر انصاف کا ایک اعلان بنا۔اس دوران مظاہرین کی پولیس کے ساتھ جھڑپوں میں فائرنگ بھی کی گئی، جس کے نتیجے میں دو پولیس اہلکار گولیاں لگنے سے زخمی ہو گئے۔ اسی طرح کے مظاہرے نیو یارک، واشنگٹن، اٹلانٹا اور شکاگو میں بھی کیے گئے۔