افغان جنگ کا خاتمہ، امریکا کی ایران کو بات چیت کی پیش کش

September 25, 2020

واشنگٹن(اے ایف پی)افغان جنگ کے خاتمے سے متعلق امریکا نے ایران کو بات چیت کی پیشکش کی ہے۔

اے ایف پی کے مطابق افغانستان کیلئے امریکی مذاکرات کار نے جمعرات کو کہا کہ وہ افغان جنگ کے خاتمے کیلئے ایران کو خوش آمدید کہیں گے۔

خلیل زاد کی جانب سے کہا گیا کہ ایران کو نفع نقصان کچھ حاصل نہیں ہوگا لیکن معاہدہ ہونے تک ایران بہت کچھ کھو بھی چکا ہوگا۔