کراچی: اسکولز کا فیسوں میں رعایت اور اقساط کی سہولت دینے کا اعلان

September 26, 2020


پرائیویٹ اسکولز ایسوسی ایشن نے موجودہ حالات میں فیسوں میں رعایت اور اقساط کی سہولت دینے کا اعلان کردیا۔

کراچی میں مختلف پرائیویٹ اسکولز ایسوسی ایشن کی مشترکہ پریس کانفرنس میں اسکولز میں تعلیمی عمل شروع کرنے سے پہلے ایس او پیز کے حوالے سے بریفنگ دی۔

سید شہزاد اختر نے کہا کہ اسکولز کا تمام عملہ بھی ماسک پہنے گا اور اسکول میں داخل ہوتے وقت بچوں کا درجہ حرارت چیک کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ اسکولز میں بریک ٹائم اور اسپورٹس پیریڈ نہیں کیے جائیں گے، والدین بچوں کو ماسک، پانی کی بوتل اور لنچ دے کر بھیجیں۔

رہنما پرائیویٹ اسکولز ایسوسی ایشن نے مزید کہا کہ بچوں کو شفٹ میں یا متبادل دنوں میں بلائیں گے، اسکولوں میں کینٹین بھی بند رکھی جائیں گے۔