اسلام آباد ہیلتھ کیئر ریگولیٹری اتھارٹی اب بھی غیر فعال

September 27, 2020

اسلام آباد (طارق بٹ)اسلام آباد ہیلتھ کیئر ریگولیٹری اتھارٹی (آئی ایچ آر اے) ، جو دو سال سے بھی زیادہ عرصہ قبل تشکیل پائی تھی ، اب بھی غیر فعال ہے جس کے نتیجے میں وفاقی دارالحکومت کی سرکاری اور نجی صحت کی سہولیات اور پیشہ ور افراد کے لئے کسی چیک اور بیلنس کی عدم موجودگی ہے۔ رابطہ کرنے پر آئی ایچ آر اے بورڈ کے چیئرمین ڈاکٹر سید فضل ہادی نے دی نیوز کو بتایا کہ ہم آئی ایچ آر اے کو فعال بنانے کے لئے وفاقی حکومت کے فنڈز کا انتظار کر رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ پچھلے مالی سال کے آخری دو دن میںآئی ایچ آر اے کو چلانے کیلئے تقریباً 90 ملین روپے کی رقم مہیا کی گئی تھی۔ ہم اس میں سے صرف ایک حصہ جلد بازی میں خرچ کرسکے لیکن مالی سال کے اختتام کی وجہ سے اس کا باقی حصہ واپس کرنا پڑتاہے۔