بھارت، بی جے پی کو زبردست دھچکا، اتحادی پارٹی ساتھ چھوڑ گئی

September 27, 2020

بھارت، بی جے پی کو زبردست دھچکا، اتحادی پارٹی ساتھ چھوڑگئی

لاہور(خالد محمود خالد)بھارت میں وزیراعظم نریندر مودی کو زبردست دھچکالگا ہے۔ بھارتی حکمران جماعت بی جے پی کی سب سے پرانی اتحادی جماعت اکالی دل نے حکومتی اتحاد سے الگ ہونے کا اعلان کردیا جس کے بعد بی جے پی پنجاب میں مکمل طور پر تنہا ہو گئی۔ اکالی دل کے سربراہ سکھبیر سنگھ بادل نے اتحاد سے علیحدگی کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ مرکزی حکومت نے کسان بل کو جس بھونڈے انداز میں لوک سبھا اور راجیہ سبھا سے پاس کروایا اور ملک بھر کے کسانوں کو بے یارومددگار چھوڑ دیا اس کے بعد اکالی دل کا مرکزی حکومت کے ساتھ چلنا ناممکن ہو گیا ہے۔ واضح رہے کہ مرکزی وزیر خوراک اور سکھبیر سنگھ کی اہلیہ ہرسمرت کور بل کی مخالفت میں وزارت سے استعفی دے چکی ہیں۔