کوٹری حادثہ، وزیراعلیٰ نے تحقیقات کا حکم دے دیا

September 27, 2020

کوٹری (نامہ نگار)نوری آباد کے قریب موٹر وے پر مسافر وین حادثہ کا شکار۔13افراد جاں بحق اور 10زخمی ۔وین کا ڈرائیور بھی زخمیوں میں شامل ۔ وزیر اعلی سندھ نے حادثے کی تحقیقات کا حکم دے دیا ۔ڈپٹی کمشنر جامشورو کو تحقیقاتی افسر مقرر۔ تفصیلات کے مطابق مسافر وین کراچی سے حیدرآباد جارہی تھی کہ موٹر وے پر نوری آباد سے آگے سدا بہار ہوٹل کے قریب حادثے کا شکار ہوگئی ۔ڈپٹی کمشنر جامشورو فرید الدین مصطفی کے مطابق 10زخمیوں کو لمس اسپتال حیدرآباد جامشورو منتقل کردیاگیا ہے ۔زخمیوں میں تین بچیاں بھی شامل ہیںجن کی حالت خطرے سے باہر ہے ۔