کراچی: بفرزون میں رہائشی عمارت ایک جانب جھک گئی

September 27, 2020

کراچی کے علاقے بفرزون سیکٹر 15اے تھری میں رہائشی عمارت ایک جانب جھک گئی، 3 منزلہ عمارت کو خالی کرا لیا گیا۔

سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی نے عمارت کا جائزہ لیا اور آج عمارت گرانے کا کام شروع کرنے کا اعلان کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ رواں ماہ کراچی کے دو علاقوں میں رہائشی عمارتیں گر چکی ہیں، کراچی کے علاقے کورنگی کراسنگ پر اللہ والا ٹاؤن میں 5 منزلہ رہائشی عمارت گرگئی تھی جبکہ لیاری میں بھی 2 منزلہ رہائشی عمارت گر چکی ہے۔دونوں حادثات میں متعدد لوگ جاں بحق اور زخمی ہوئے تھے۔