شہباز شریف گھبرانے یا ڈرنے والے نہیں، سلمان شہباز

September 28, 2020


اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کے صاحبزادے سلمان شہباز نے کہا ہے کہ والد صاحب گرفتاری سے گھبرانے یا ڈرنے والے نہیں ہیں۔

لندن میں میڈیا سے گفتگو میں سلمان شہباز نے کہا کہ پہلے بھی عوام کی عدالت میں سرخرو ہوئے انشاء اللّٰہ آئندہ بھی ہوں گے، آج شہباز صاحب کی بات سچ ثابت ہوگئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ڈرنے والے نہیں، وزیراعظم عمران خان کی حکومت بدترین ناکامی کے باعث اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آئی ہے۔

سلمان شہباز نے مزید کہا کہ عمران خان نے دودھ کی نہریں بہانے کے جو جھوٹے وعدے کئے تھے وہ ان میں بری طرح ناکام ہوگئے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ شہباز شریف اپنے گرفتاری سے پہلے ہی کہہ چکے تھے کہ یہ نیب نیازی گٹھ جوڑ ہے۔