امریکا نے پاکستانی طلبہ کیلئے اسٹوڈنٹ ویزا سروس بحال کردی

September 29, 2020

امریکا نے پاکستانی طلبہ کیلئے اسٹوڈنٹ ویزا سروس بحال کردی

امریکی سفارت خانے نے پاکستانی طلبہ کے لیے اسٹوڈنٹ ویزا سروس بحال کر دی ہے، اسلام آباد میں امریکی سفارت خانے اور کراچی میں امریکی قونصلیٹ میں یکم اکتوبر سے سروس آپریشنل ہو گی۔

اسلام آباد میں امریکی سفارت خانے کی طرف سے جاری بیان کے مطابق اسٹوڈنٹ ویزا پہلی ترجیح ہے، اسٹوڈنٹ ویزا کے درخواست گزاروں کی بروقت اور ہر ممکن مدد کی جائے گی۔

امریکی سفارتخانے کی جانب سے جاری ہدایات میں کہا گیا ہے کہ گزشتہ چند ماہ کے دوران درخواست گزار طلبہ کی صحت اور حفاظت کے حوالے سے کئی اقدامات کیے گئے ہیں، طلبہ ماسک پہننا اور سماجی دوری رکھنا نہ بھولیں۔