فضل الرحمٰن کیخلاف انکوائری جاری، قانون کے مطابق موقف کیلئے بلایا جائیگا، نیب

September 30, 2020

فضل الرحمٰن کیخلاف انکوائری جاری، قانون کے مطابق موقف کیلئے بلایا جائیگا، نیب

اسلام آباد (نمائندہ جنگ) قومی احتساب بیورونے وضاحت کرتے ہوئے کہا ہے کہ جمعیت علماء اسلام (ف) کے صدر مولانا فضل الرحمان کے خلاف نیب خیبرپختونخوا میں انکوائری جاری ہے ۔ انہیں قانون کے مطابق موقف معلوم کرنے کیلئے نیب خیبر پختونخوامیں بلایا جائیگا۔