ایم ڈی اے ریکارڈ کی کمپیوٹرائزیشن، جائیدادیں محفوظ ہو جائیں گی

September 30, 2020

ملتان (سٹاف رپورٹر) کمشنر ملتان ڈویژن ملتان جاوید اختر محمود نے ایم ڈی اے ہیڈ آفس کا دورہ کیا۔ڈائریکٹر پراجیکٹ ملتان وقاص خان خاکوانی ان کے ہمراہ تھے۔ ڈائریکٹر جنرل ایم ڈی اے آغا محمد علی عباس نے بریفنگ میں بتایا کہ ایم ڈی اے کی تاریخ میں پہلی بار ریکارڈ کمپیوٹرئزڈ کیا جا رہا ہے جس سے ایم ڈی اے سے وابستہ تمام لوگوں کی جائیدادیں ہمیشہ ہمیشہ کے لئے محفوظ ہو جائیں گی کسی بھی ناگہانی آفت یا قدرتی حادثے کی صورت میں ریکارڈ کو کوئی نقصان نہیں ہوگا، کوئی بھی شخص اپنی پراپرٹی کے بارے میں گھر بیٹھے ویب سائٹ کے ذریعے چیک کر سکتا ہے، 22ہزار فائلوں کو ایگری منٹ کے مطابق 5سال میں کمپیوٹرائزڈ کیا جائے گا۔کمشنر نے اس اقدام کو سراہتے ہوئے کام کی سپیڈ کو تیز کرنے کا حکم دیا اور ہدایت کی کہ ریکارڈ ڈیجیٹلائزیشن کے عمل کو تیز کر کے 5سال کی بجائے 2سال میں مکمل کیا جائے۔کمشنر نے حکم دیا کہ ڈائریکٹر اسٹیٹ مینجمنٹ ایم ڈی اے ہفتہ وار رپورٹ فوکل پرسن کو پیش کریں۔