سرچ آپریشن:4 افراد گرفتار، 10 کلو گرام بھنگ برآمد،42 افراد کی بائیو میٹرک تصدیق

September 30, 2020

ملتان (سٹاف رپورٹر) سٹی پولیس آفیسر ملتان محمد حسن رضا خان کی ہدایت پر جوائنٹ ٹاسک ٹیم کا سرچ آپریشن۔ 10کلو گرام بھنگ، 01غیر قانونی ہتھیار 12بور برآمد کیا گیا جبکہ 04افراد کو گرفتار کیا گیا سرچ آپریشن کے دوران42افراد کی بائیو میٹرک تصدیق کی گئی۔سرچ آپریشن انچارج جے ٹی ٹی ناظمہ مشتاق کی زیرِ نگرانی کیا گیا سرچ آپریشن تھانہ لوہاری گیٹ ، تھانہ گلگشت ، تھانہ مخدوم رشید اور تھانہ نیو ملتان کے علاقوں باوا صفرہ ، پیر خورشید کالونی ، محلہ صدیقیہ ،U بلاک ، نیو ملتان کالونی اور بستی غریب آباد سراونڈنگ ایم فور ہائی وے ملتان ٹو وہاڑی میں کیا گیاسرچ آپریشن میں غیر قانونی اسلحہ رکھنے اور منشیات فروشوں کے خلاف کاروائی عمل میں لائی گئی ۔